QR CodeQR Code

کوئٹہ میں پی بی 42 اور پی بی 40 مسائل کا انبار بن گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

22 Aug 2024 20:29

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ حلقہ پی بی 42 اور پی بی 40 سے ایسے امیدواروں کو مسلط کیا گیا، جنکا عوام الناس اور عوامی مسائل سے کوئی نہیں تعلق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پی بی 42 کوئٹہ پر مسلط کردہ نمائندے کی کارکردگی صفر ہے۔ عوام الناس سے کوئی تعلق نہ رکھنے والے شخص کو قوم پر فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، جو حلقے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ عوام الناس کو ان کے حقوق دلانے کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں سال کے انتخابات میں حلقہ پی بی 42 اور پی بی 40 سے ایسے امیدواروں کو مسلط کیا گیا، جن کا عوام الناس اور عوامی مسائل سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں مذکورہ نام نہاد نمائندوں نے کہیں بھی قوم کی نمائندگی نہیں کی۔ عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ اسمبلی میں نام نہاد نمائندوں کی آواز تب سنائی دیتی ہے جب بات ان کے مفادات کی ہوتی ہے۔ قوم پر مسلط نمائندے عوام الناس کی آواز سے منہ موڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 42 اور پی بی 40 مسائل کا انبار بن گیا ہے۔ خود کو عوامی پکارنے والے فارم 47 کے نمائندے عوام کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کو چرا کر اسمبلی تک پہنچنے والے خود اپنی قابلیت سے واقف ہیں۔ اگر انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو ایسے افراد کو کبھی نمائندگی کا موقع نہ ملتا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نمائندوں کو ڈی نوٹیفائی کرکے فارم 45 کے مطابق عوامی ووٹوں سے جیتنے والے نمائندوں کو نمائندگی کا موقع دیا جائے۔ عوام الناس کی امید اسی طرح بحال کی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1155574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155574/کوئٹہ-میں-پی-بی-42-اور-40-مسائل-کا-انبار-بن-گیا-ہے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com