QR CodeQR Code

ترجمان کی تعیناتی پر عدالت نے بلوچستان حکومت سے جواب طلب کر لیا

22 Aug 2024 19:45

عدالت عالیہ بلوچستان نے سماعت کے دوران ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کو طلب کرکے حکومت سے تحریری موقف پیش کرنیکا حکم دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے ترجمان کی تعیناتی پر بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے بلوچستان ہائیکورٹ میں ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کی تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست پر جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس محمد علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار محمد صادق خلجی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کو طلب کرکے حکومت سے تحریری موقف پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں عدالت نے اس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں معطل کیا تھا۔ درخواست گزار نے نئی حکومت کی جانب سے ترجمان کی تعیناتی پر عدالت سے رجوع کیا۔


خبر کا کوڈ: 1155569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155569/ترجمان-کی-تعیناتی-پر-عدالت-نے-بلوچستان-حکومت-سے-جواب-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com