QR CodeQR Code

جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جسٹس فار آمنہ عارف واک کا انعقاد

22 Aug 2024 17:58

مظاہرین نے کہا کہ امیر طبقہ اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے قانون کی گرفت سے بچ نکلتا ہے، ہم مرحومہ کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، ہم معاشرے کے اثر و رسوخ والے طبقہ کو قانون پر حاوی نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جسٹس فار آمنہ عارف واک کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی جامعہ کراچی بس ٹرمینل سے شعبہ فارمیسی تک نکالی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ 19 اگست کو کارساز روڈ پر ہونے والا واقعہ المناک تھا، اس المناک واقعہ میں ایک طالبہ آمنہ عارف اپنی جان کی بازی ہار گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعے سے ایک غریب گھرانہ اجڑ گیا، قاتلہ امیر صنعتکار طبقہ سے تعلق رکھتی ہے، امیر طبقہ اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے قانون کی گرفت سے بچ نکلتا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم مرحومہ کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، ہم معاشرے کے اثر و رسوخ والے طبقہ کو قانون پر حاوی نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1155557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155557/جامعہ-کراچی-میں-اسلامی-جمعیت-طلبہ-کے-تحت-جسٹس-فار-آمنہ-عارف-واک-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com