QR CodeQR Code

کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، گورنر سندھ

22 Aug 2024 17:53

کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو جانیں چلی گئیں، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے، کوئی بھی طاقت ور ہو وہ اللّٰہ سے نہیں بچ سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، وکیلوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ کامران ٹیسوری نے کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو جانیں چلی گئیں، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے، کوئی بھی طاقت ور ہو وہ اللّٰہ سے نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنا گزر بسر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر کر رہے تھے، اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو بحیثیت گورنر ان کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔ گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کروں گا کہ آپ بھی اس کیس کو مانیٹر کریں، کہیں انصاف ہوتے ہوتے رہ نہ جائے۔


خبر کا کوڈ: 1155556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155556/کارساز-حادثے-میں-ناانصافی-نہیں-ہونے-دیں-گے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com