QR CodeQR Code

کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، علامہ شبیر میثمی

22 Aug 2024 14:50

ایک بیان میں رہنما ایس یو سی نے کہا کہ ایرانی حکومت سے بھی درخواست گزار ہیں کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے متعلق خاطر خواہ انتظامات و سہولیات فراہم کرے، قافلہ سالاروں کو بھی بس فٹنس اور دیگر سفری احتیاطی تدابیر سے ہرگز غفلت نہیں برتنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ یاران کے شہر یزد میں بس حادثے میں شہید ہونے والے زائرین کے خاندانوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، اربعین امام حسینؑ کے لیے کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، پاکستانی سفارت خانے کو چاہیئے کہ وہ متاثرہ بس کے زخمیوں کو فی الفور مدد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت سے بھی درخواست گزار ہیں کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے متعلق خاطر خواہ انتظامات و سہولیات فراہم کرے، قافلہ سالاروں کو بھی بس فٹنس اور دیگر سفری احتیاطی تدابیر سے ہرگز غفلت نہیں برتنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1155515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155515/کربلا-جانے-والے-پاکستانی-زائرین-کی-بس-کو-حادثہ-انتہائی-افسوسناک-ہے-علامہ-شبیر-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com