QR CodeQR Code

بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر پر حملوں کے بعد کشتی سرگردان

22 Aug 2024 14:18

اس جہاز کی کمپنی "ڈیلٹا ٹینکرز" نے جہاز کے سرگردان ہونے اور معمولی نقصان پہنچنے کی تصدیق کی۔ کچھ گھنٹوں بعد ایک اور جہاز نے عدن کے جنوب میں 57 میل سمندری فاصلے پر اپنے قریب دو دھماکوں کی اطلاع دی۔


اسلام ٹائمز۔ انگریزی بحری تجارتی آپریشنز کی تنظیم کے مطابق یمن کے قریب پانیوں میں متعدد حملوں کے بعد ایک آئل ٹینکر بحیرہ احمر میں سرگردان ہو گیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق خبر رساں ادارے رائٹرز نے بحری تجارتی آپریشنز کی تنظیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرگردان ہونے والا یہ جہاز یونان کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔ متعدد حملوں کے نتیجے میں اس جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور بجلی منقطع ہو گئی۔ اس جہاز "سونیون" پر پہلے دو چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا اور یمن کے شہر حدیدہ سے 77 میل سمندری فاصلے پر اس پر چند پرتابہ حملے کیے گئے۔ بحری تجارتی آپریشنز کی تنظیم نے کہا ہے کہ اس حادثے کے دوران تھوڑی سی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کچھ دیر بعد ایک تازہ رپورٹ میں اس تنظیم نے اعلان کیا کہ جہاز پر ایک اور حملہ کیا گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور اس کا موٹر اور بجلی کا نظام خراب ہو گیا۔ اس جہاز کے 25 عملے کے کسی بھی فرد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ عملے کے 2 افراد روسی نژاد اور باقی سب فلپائن سے تعلق رکھتے تھے۔ اس جہاز کی کمپنی "ڈیلٹا ٹینکرز" نے جہاز کے سرگردان ہونے اور معمولی نقصان پہنچنے کی تصدیق کی۔ کچھ گھنٹوں بعد ایک اور جہاز نے عدن کے جنوب میں 57 میل سمندری فاصلے پر اپنے قریب دو دھماکوں کی اطلاع دی۔


خبر کا کوڈ: 1155507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155507/بحیرہ-احمر-میں-آئل-ٹینکر-پر-حملوں-کے-بعد-کشتی-سرگردان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com