QR CodeQR Code

کورسک میں اوکرائنی حملوں کے نتیجے میں 31 روسی شہری ہلاک

21 Aug 2024 21:58

روسی وزارت دفاع کے مطابق، کیف نے اب تک 4300 سے زیادہ فوجی کورسک پر حملوں میں کھو دیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روسی خبر ایجنسیوں نے بدھ کو کورسک صوبے میں روسی شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق روس کی خبر ایجنسی تاس نے صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اوکرائنی فوج کے حملوں میں 31 روسی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاس نے کہا کہ 21 اگست کی صبح تک، اوکرائنی فوج کی کورسک پر حملے میں 31 غیر فوجی روسیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 143 افراد مختلف زخمیات کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 79 مریض، بشمول 4 بچے، ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز، اسی خبر ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ کم از کم 17 روسی شہری حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح، گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 14 روسی شہریوں کی ہلاکت کا امکان ہے۔ اوکرائنی فوج نے 6 اگست کو روسی علاقے میں غافلگیر حملہ کیا اور کورسک کے کچھ حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ یہ اوکرائنی فوج کی روس پر سب سے بڑی مداخلت اور جنگ عظیم دوم کے بعد روسی سرزمین پر پہلی بیرونی حملہ ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، کیف نے اب تک 4300 سے زیادہ فوجی کورسک پر حملوں میں کھو دیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1155378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155378/کورسک-میں-اوکرائنی-حملوں-کے-نتیجے-31-روسی-شہری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com