QR CodeQR Code

ایران کی یوریشین یونین میں مبصر رکنیت کے لیے درخواست

21 Aug 2024 21:16

ایران اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 25 دسمبر 2023 کو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں دستخط ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ بدھ کے روز میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی یوریشین یونین میں بطور مبصر رکن شامل ہونے کی درخواست کی اطلاع دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق یوریشین اکنامک یونین کے دفتر نے بدھ کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوریشین اکنامک یونین میں مبصر رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔ خبررساں ایجنسی "ٹرینڈ نیوز" کے مطابق ایران کی درخواست کا جائزہ روس کے اعلیٰ عہدیدار سرگئی گلازیف نے ایک اجلاس میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق، یوریشین یونین میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ایران اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 25 دسمبر 2023 کو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں دستخط ہوا۔ کچھ عرصہ قبل ولادیمیر پوٹن نے ایران کے اس وقت کے نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ماسکو اور تہران کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ پوتن نے یہ بھی کہا کہ روس یوریشین اکنامک یونین میں مبصر کا درجہ حاصل کرنے کے لیے ایران کی درخواست کی حمایت کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1155370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155370/ایران-کی-یوریشین-یونین-میں-مبصر-رکنیت-کے-لیے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com