QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتہ ہیں، کسی کو پرواہ نہیں، فواد چودھری

2 Aug 2024 10:12

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ بات طے ہو گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی، حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔ یہ اپوزیشن لیڈر کی نا اہلی ہے کہ 7 ماہ بعد بھی اپوزیشن جماعتیں علیحدہ علیحدہ احتجاج کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک اپوزیشن جماعتیں اکھٹی نہیں ہوتیں، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ اپوزیشن لیڈر کی نا اہلی ہے کہ 7 ماہ بعد بھی اپوزیشن جماعتیں علیحدہ علیحدہ احتجاج کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہو گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی، حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتہ ہیں لیکن کسی کو پرواہ نہیں۔ ایک سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس، جسٹس مس عالیہ نیلم کے تقرر کیخلاف حامد خان گروپ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1151469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151469/پی-ٹی-آئی-کے-25-لوگ-لاپتہ-ہیں-کسی-کو-پرواہ-نہیں-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com