QR Code
اسٹیمپ فیسوں میں اضافہ انصاف کی فراہمی میں ڈھال بنے گا، پاکستان بار کونسل
2 Aug 2024 00:45
پاکستان بار کونسل اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب فنانس ایکٹ 2024ء کے ذریعے کورٹ فیس میں ترامیم کی ہے، کورٹ فیس کو 1 روپے سے بڑھا کر 100 روپے اور 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسٹیمپ ایکٹ میں ترمیم کرکے اسٹیمپ فیس 100 روپے سے 300 سو روپے اور 1200 سے 3 ہزار کر دی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں اسٹیمپ فیسوں میں اضافے کو غیر ضروری قرار دے دیا گیا۔ پاکستان بار کونسل اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب فنانس ایکٹ 2024ء کے ذریعے کورٹ فیس میں ترامیم کی ہے، کورٹ فیس کو 1 روپے سے بڑھا کر 100 روپے اور 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسٹیمپ ایکٹ میں ترمیم کرکے اسٹیمپ فیس 100 روپے سے 300 سو روپے اور 1200 سے 3 ہزار کر دی ہے۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیس میں اضافہ نہ صرف غیر ضروری بلکہ عام عوام کے لیے انصاف کی فراہمی میں ڈھال بنے گا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق سب کو انصاف تک رسائی کا حق حاصل ہے، انصاف کے حق کو مہنگا نہیں کرنا چاہئے، پاکستان بار کونسل نے اجلاس میں 2 قراردادیں پاس کیں۔
خبر کا کوڈ: 1151427
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com