QR CodeQR Code

نیتن یاہو کابینہ کی واحد تجویز جنگ کیبعد جنگ ہے، یائیر لیپڈ

1 Aug 2024 21:42

غیرقانونی صیہونی رژیم کے رہنما حزب اختلاف نے غاصب صیہونی وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی کو 300 روز گزر چکے ہیں اور اسرائیلی قیدی اب بھی زمین دوز سرنگوں میں موجود ہیں


اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی صیہونی رژیم کے سربراہ حزب اختلاف یائیر لیپڈ (Yair Lapid) نے غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے جنگی جنون پر ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید کی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں یائیر لیپڈ نے لکھا کہ (طوفان الاقصی کے) اس المیے کو 300 دن گزر چکے ہیں اور مغوی (اسرائیلی قیدی) ابھی تک زمین دوز سرنگوں میں ہیں! یائیر لیپڈ نے لکھا کہ نیتن یاہو کابینہ نے ہمیں صرف ایک ہی چیز دی ہے اور وہ ''جنگ کے بعد جنگ" ہے! صیہونی رہنما حزب اختلاف نے لکھا کہ ایک ایسے علاقائی اتحاد لئے واضح وژن تیار کیا جا سکتا ہے کہ جو جنگ کے خاتمے اور اسرائیل میں ایک باصلاحیت کابینہ کی تشکیل کا باعث بنے اور یہ وہ چیز ہے کہ جو عنقریب وقوع پذیر ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1151393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151393/نیتن-یاہو-کابینہ-کی-واحد-تجویز-جنگ-کیبعد-ہے-یائیر-لیپڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com