QR CodeQR Code

اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر دیا جائیگا، محمد باقر قالیباف

1 Aug 2024 09:43

تہران میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پوری دنیا کے فلسطینی عوام کی آواز تھے۔ ہمارے مہمان کو ہماری سرزمین پر نشانہ بنایا گیا اور قتل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پوری دنیا کے فلسطینی عوام کی آواز تھے۔ تہران میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب دیا جائے گا، ہمارا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مہمان کو ہماری سرزمین پر نشانہ بنایا گیا اور قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔ حماس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1151279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151279/اسماعیل-ہنیہ-کے-قتل-کا-جواب-صحیح-وقت-اور-جگہ-پر-دیا-جائیگا-محمد-باقر-قالیباف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com