QR CodeQR Code

سوڈانی گورننگ کونسل کے سربراہ کیخلاف ٹارگٹ کلنگ کی ناکام کارروائی

31 Jul 2024 23:00

سوڈانی حکمران کونسل کے سربراہ آج مشرقی سوڈان میں ہونیوالے ایک دہشتگردانہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے


اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے سوڈانی حکمران کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان پر ہونے والے ایک ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سوڈانی فوج نے اعلان کیا کہ سوڈان کے مشرقی علاقے میں طلباء کی ایک تقریب پر ہونے والے دہشتگردانہ ڈرون حملوں میں 5 افراد مارے گئے ہیں۔

مذکورہ بیان اس ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار فریق کے بارے کچھ نہیں بتایا گیا ہے تاہم توقع ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کی یہ ناکام کارروائی سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز نے کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1151193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151193/سوڈانی-گورننگ-کونسل-کے-سربراہ-کیخلاف-ٹارگٹ-کلنگ-کی-ناکام-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com