QR CodeQR Code

آئی ایس او کی لاہور پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی

اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے، آئی ایس او پاکستان

31 Jul 2024 18:52

احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ذریت شاہ نقوی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید کا قتل کھلی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ شہید القدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ فلسطینی مزاحمت اور اسرائیل مخالف تحریک کی صفوں کو تقویت ملی گی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام امت مسلمہ کے ہیرو اور فسلطینی رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے المناک سانحہ پر لاہور پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او لاہور کے صدر ذریت شاہ نقوی نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی میں خواتین، بچوں اور جوانوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے عالم اسلام کا عظیم نقصان ہوا یہ جنگ نہیں کھلی دہشتگردی ہے، جس میں برطانیہ جرمنی سمیت تمام استکباری ممالک شامل ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک دنیا پر صہیونی مسلط رہیں گے امن ممکن نہیں، عالم اسلام کو اب عالم کفر کیخلاف متحد ہونا ہوگا، دنیا میں امن تب ہی ممکن ہے، جب ظالمین کے ہاتھوں کو توڑ دیا جائے گا، ضرورت اس امر کی ہے کہ پورا عالم اسلام متحد ہو کر غاصب ریاست کیخلاف قیام کرے اور دنیا کو اس سے نجات دلائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید کا قتل کھلی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ شہید القدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ فلسطینی مزاحمت  اور اسرائیل مخالف تحریک کی صفوں کو تقویت ملی گی۔


خبر کا کوڈ: 1151148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151148/اسرائیلی-ناسور-کا-واحد-علاج-اس-خاتمہ-ہے-ا-ئی-ایس-او-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com