پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
31 Jul 2024 17:37
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح، مٹی کا تیل 5روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح، مٹی کا تیل 5روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔ وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1151142