QR CodeQR Code

نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

31 Jul 2024 17:33

نیکٹا کے مطابق دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا، حافظ گل بہادر گروپ کو 25 جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا اسی طرح مجید بریگیڈ گروپ کو 18 جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات  کے مطابق نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔ نیکٹا کے مطابق دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا، حافظ گل بہادر گروپ کو 25 جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا اسی طرح مجید بریگیڈ گروپ کو 18 جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1151141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151141/نیکٹا-نے-حافظ-گل-بہادر-گروپ-اور-مجید-بریگیڈ-کو-کالعدم-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com