QR CodeQR Code

لاہور، گورنر پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

31 Jul 2024 13:47

ایرانی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ایرانی قونصل جنرل نے زائرین کیلئے سفری سہولیات میں آسانی پیدا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے غزہ کے مسلمانوں کی امداد اور غیر متزلل حمایت پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع  پر گورنر پنجاب نے بطور چانسلر فارسی زبان کی ترویج کیلئے اقدامات پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، تعلیمی اور معاشی شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ایرانی قونصل جنرل نے زائرین کیلئے سفری سہولیات میں آسانی پیدا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے غزہ کے مسلمانوں کی امداد اور غیر متزلل حمایت پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع  پر گورنر پنجاب نے بطور چانسلر فارسی زبان کی ترویج کیلئے اقدامات پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کوشش ہے کہ زائرین سکون اور اطمینان سے سفر کریں، پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو ایرانی طلبا کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں سٹڈی ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ گورنر پنجاب نے یقین دہانی کروائی  کہ ایرانی طلبہ کیلئے پاکستانی تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1151102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151102/لاہور-گورنر-پنجاب-سے-ایرانی-قونصل-جنرل-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com