QR CodeQR Code

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایم کیو ایم کا شدید غم و غصے کا اظہار

31 Jul 2024 12:16

ایم کیو ایم کی قیادت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دشمنی صرف فلسطین کے ساتھ نہیں بلکہ وہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم قیادت نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ثابت ہو گیا کہ اسرائیل ایک عالمی دہشت گرد بن چکا ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دشمنی صرف فلسطین کے ساتھ نہیں بلکہ وہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی چاہتا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1151081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151081/اسماعیل-ہنیہ-کی-شہادت-پر-ایم-کیو-کا-شدید-غم-غصے-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com