QR CodeQR Code

اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ اور خطرناک عمل ہے، محمود عباس

31 Jul 2024 10:33

اپنے ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ فعل اور خطرناک حادثہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائی کے دوران تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ محمود عباس نے اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ فعل اور خطرناک حادثہ ہے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی گروہوں اور عوامی قوتوں کو اسرائیلی قبضے کے خلاف اتحاد، صبر اور استقامت کی دعوت دیتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1151039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151039/اسماعیل-ہنیہ-کا-قتل-ایک-بزدلانہ-اور-خطرناک-عمل-ہے-محمود-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com