واشنگٹن نے بیروت سے کہا کہ حزب اللہ اسرائیلی حملے کا محدود جواب دے، لبنانی وزیر خارجہ
28 Jul 2024 23:13
فارس نیوز کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان کیا کہ امریکہ نے بیروت سے کہا ہے کہ کسی بھی اسرائیلی حملے پر حزب اللہ کے ردعمل کو محدود کریں۔
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے حملے کے خدشے کے پیش نظر کئی ایئرلائنز نے لبنان کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان کیا کہ امریکہ نے بیروت سے کہا ہے کہ کسی بھی اسرائیلی حملے پر حزب اللہ کے ردعمل کو محدود کریں۔ بوحبیب نے کہا کہ اسرائیل کے حملے کے خدشات کے پیش نظر کئی ایئرلائنز نے لبنان کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔ اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ کا مجدل شمس کے واقعے پر ردعمل کے بارے میں ہونے والا سکیورٹی اجلاس 3 گھنٹے بعد ختم ہوگیا۔ اس نیٹ ورک نے مزید کہا کہ اس حکومت کی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو حزب اللہ کے ردعمل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔
یدیعوت آحارونوت نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی کابینہ نے اس ہدف کا تعین کر لیا ہے، جس پر لبنان میں حملہ کیا جائے گا، اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کا ردعمل محدود ہوگا لیکن اس کا اثر مضبوط ہوگا۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ اور داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بین گوئیر نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو فیصلہ سازی کا اختیار دینے کے کابینہ کے فیصلے پر ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ اس سے پہلے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مجدال شمس کے علاقے پر راکٹ حملے کے دوران 12 اسرائیلیوں کے ہلاک اور 30 کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔ ادھر لبنان کی حزب اللہ نے ایک سرکاری بیان میں صہیونی میڈیا کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مجدل شمس پر حملے کی تردید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1150763