چیف جسٹس پاکستان کا سر لانے پر انعام، ٹی ایل پی نائب امیر سمت 1500 افراد کیخلاف مقدمہ درج
29 Jul 2024 13:42
مقدمہ تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ اور دیگر کیخلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے،عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔ اعلی عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت، قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ اور دیگر کیخلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔ اعلی عدلیہ کو دھمکیاں، کار سرکار میں مداخلت، قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران پیر ظہیر الحسن نے اعلی عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی کے نائب امیر نے جسٹس قاضی فائز عیسی کا سر لانے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1150656