QR CodeQR Code

پارا چنار میں جاری دہشتگردی کیخلاف آئی ایس او پاکستان کا احتجاج کا اعلان

29 Jul 2024 11:13

مظاہرے کی قیادت آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر کریں گے۔ مظاہرہ کل بروز منگل شام پانچ بجے کیا جائے گا۔ آئی ایس اولاہور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق حکومتی بے حسی اور زمینوں کی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازشوں کیخلاف آواز احتجاج بلند کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن نے پاراچنار میں مبینہ ریاستی سرپرستی میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں گزشتہ 6 روز سے جاری میزائل حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں شیعان حیدر کرار کے بہیمانہ قتل عام کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ مظاہرے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔

مظاہرے کی قیادت آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر کریں گے۔ مظاہرہ کل بروز منگل شام پانچ بجے کیا جائے گا۔ آئی ایس اولاہور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق حکومتی بے حسی اور زمینوں کی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازشوں کیخلاف آواز احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، افغانستان سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو کر شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مگر حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1150605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1150605/پارا-چنار-میں-جاری-دہشتگردی-کیخلاف-ا-ئی-ایس-او-پاکستان-کا-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com