QR CodeQR Code

آئی پی پیز معاہدے کسی صورت تبدیل نہیں ہونگے، وفاقی وزیر توانائی

29 Jul 2024 10:06

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ سولر لگانے والے آئی پی پیز سے معاہدے بہت اہمیت رکھتے ہیں، سولر پینلز کے حوالے سے 7، 7 سال کیلئے معاہدے ہیں، ہم بجلی کی قیمت کم کرنے کے اقدمات کر رہے ہیں، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پی کے معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے کیوں کہ یہ سی پیک معاہدوں کی طرح اہم ہیں۔ آئی پی پیز معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کر کے ریکوڈک کی طرح جرمانے ادا نہیں کر سکتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر لگانے والے آئی پی پیز سے معاہدے بہت اہمیت رکھتے ہیں، سولر پینلز کے حوالے سے 7، 7 سال کیلئے معاہدے ہیں، ہم بجلی کی قیمت کم کرنے کے اقدمات کر رہے ہیں، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔

 
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ کیپسٹی پے منٹ اس قرضے کی ری پے منٹ ہوتی ہے جس پر سود ہوتا ہے جو آپ کو اس بینک کوادا کرنا پڑتا ہے، جس سے آپ نے قرض لے کر پاور پلانٹ پر لگایا ہوتا ہے، روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے پاور سیکٹر کو دھچکا لگا، ہم آئی پی پیز کے معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے کیوں کہ ہم ریکوڈک کی طرح 900 ملین کا جرمانہ نہیں دے سکتے، ہماری اس حوالے سے نہ تو کسی چائنیز پاور پروڈیوسر نہ کسی اور پلانٹ والے کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، ہم ایک ہی دفعہ پورے اسٹرکچر کو اسٹڈی کرکے ذمہ داری کے ساتھ بات کریں گے، جس میں دونوں کا فائدہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 1150592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1150592/آئی-پی-پیز-معاہدے-کسی-صورت-تبدیل-نہیں-ہونگے-وفاقی-وزیر-توانائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com