غیرقانونی اسرائیلی رژیم کی جاسوسی تنصیبات حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں تباہ
27 Jul 2024 17:39
اپنے علیحدہ بیانات میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہیکہ اسنے غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کی متعدد جاسوسی تنصیبات کو مناسب ہتھیاروں کیساتھ نشانہ بناتے ہوئے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے!
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کی متعدد جاسوسی تنصیبات کو مناسب ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا ہے۔
لبنانی اسلامی مزاحمت کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور اس کی بہادر و باوقار مزاحمت کی حمایت کے لئے اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غاصب صیہونی رژیم کی مسکفعام نامی اسرائیلی ملٹری بیس میں نصب متعدد جاسوسی تنصیبات کو مناسب ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کے دوران غاصب صیہونی دشمن کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ نے ایک دوسرا بیان جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ لبنانی مزاحمتی محاہدین نے غاصب صیہونی رژیم کی الجرداح بیس کو بھی اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا جبکہ داغے گئے تمام میزائل براہ راست طور پر ہدف کے عین اوپر جا لگے۔
خبر کا کوڈ: 1150357