QR CodeQR Code

آیت الله سیستانی کیجانب سے اربعین حسینی پر صفائی برقرار رکھنے کی نصیحت

27 Jul 2024 17:11

ایک سوال کے جواب میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید کا کہنا تھا کہ اربعین جیسے عظیم روحانی اجتماع کے موقع پر صفائی، نظم اور تنظیم کی رعایت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ آج عراق کے جی٘د شیعہ عالم اور بزرگ مرجع تقلید آیت‌ الله "سید علی سیستانی" نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اربعین حسینی کے دوران مشی کے راستوں اور امام بارگاہوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ آپ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امام حسین ع کے زائرین کے راستے اور مواکب پر صفائی کی بالٹیوں سمیت ضروری چیزوں کی خریداری کے لئے مالی امداد، مستحب و شعائر حسینی کی خدمت میں خرچ سے مربوط ہے؟۔ جس پر آیت الله سید علی سیستانی نے جواب دیا کہ ہاں ہر وہ چیز جو مومنین کی زیارت کو آسان بناتی ہو، انہیں مولا کی زیارت کی ترغیب دلاتی ہو اور انہیں سکون فراہم کرتی ہو، شریعت کے اعتبار سے مستحب ہے اور اس راستے پر مال خرچ کرنا مولا حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت میں شمار ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے (زیارت کے) راستے میں اشیائے خورد و نوش ضائع کرنے اور پھینکنے کو جائز قرار نہیں دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کام جائز نہیں اور گزرنے والوں کے لئے اذیت کا سبب ہے۔ نیز یہ کام اسراف میں بھی شمار ہوتا ہے جو شرعاََ جائز نہیں۔ عراق کے بزرگ مرجع تقلید نے زائرین حسینی کو نصیحت کی کہ اربعین جیسے عظیم روحانی اجتماع کے موقع پر صفائی، نظم اور تنظیم کی رعایت کریں۔


خبر کا کوڈ: 1150350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1150350/آیت-الله-سیستانی-کیجانب-سے-اربعین-حسینی-پر-صفائی-برقرار-رکھنے-کی-نصیحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com