QR CodeQR Code

نیتن یاہو کا گیلنٹ کو وزارت جنگ سے برطرف کرنے کا ارادہ

26 Jul 2024 16:15

پچھلے ہفتے لیکود پارٹی کے وزراء نے یوو گیلنٹ پر نیتن یاہو کی کابینہ کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی ٹی وی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اتوار کو واشنگٹن سے واپسی کے بعد وزارت جنگ سے یوو گیلنٹ کی برطرفی کا فیصلہ کریں گے۔ فارس نیوز کے مطابق اس صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو گیلنٹ کے بجائے گدعون ساعر کو وزارت جنگ کے عہدے پر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ خبر ایسی حالت میں سامنے آئی ہے، جب بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ میں غزہ جنگ کے انتظام پر اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

پچھلے ہفتے لیکود پارٹی کے وزراء نے یوو گیلنٹ پر نیتن یاہو کی کابینہ کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ نیتن یاہو نے حال ہی میں کہا تھا کہ حالیہ مہینوں میں قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ فوج حماس کے خلاف خاطر خواہ فوجی دباؤ نہیں بڑھا سکی۔


خبر کا کوڈ: 1150283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1150283/نیتن-یاہو-کا-گیلنٹ-کو-وزارت-جنگ-سے-برطرف-کرنے-ارادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com