امریکہ کیساتھ فی الحال ہمارا کوئی دوطرفہ رابطہ نہیں ہے، کریملن
26 Jul 2024 22:39
اپنی پریس کانفرنس کے ایک اور حصے میں پیسکوف نے "وکٹر اوربان" کو "یورپ کا باغی" قرار دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ اسکے ماسکو کے دورے کا مقصد یوکرین کے حوالے سے روس کے موقف کو واضح کرنا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی باہمی رابطہ نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب میں ہر روسی چیز کے بارے میں نفرت کا ماحول ہے۔ فارس نیوز کے مطابق روسی فیڈریشن کے صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج (جمعہ) کہا کہ فی الحال، روس اور امریکہ کے درمیان کوئی دو طرفہ تعلقات نہیں ہیں۔ پیسکوف نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مغرب تک روس کا نقطہ نظر پہنچانے کی کوشش کرنا، جب ہر روسی چیز کے لیے نفرت کا ماحول ہو، فضول ہے اور اس میں وقت لگے گا۔ خبر رساں ادارے "سپوتنک" کے مطابق انھوں نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے سامنے روسی فنکار کے احتجاج کے بارے میں کہا کہ اس کے تمام کاموں میں کوئی مسئلہ نہیں تھا اور اس نے اپنی سول پوزیشن کا اظہار کیا۔
کریملن کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس میں امریکی سفارت خانے نے ماسکو میں اپنی عمارت کے قریب روسی فنکاروں کی مدد کے لیے منعقدہ تقریب پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، اپنی کانفرنس کے ایک اور حصے میں پیسکوف نے "وکٹر اوربان" کو "یورپ کا باغی" قرار دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے ماسکو کے دورے کا مقصد یوکرین کے حوالے سے روس کے موقف کو واضح کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تیار رہنا چاہیئے کہ مغرب روس کو ملٹی میڈیا اور مواصلاتی ذرائع سے ہٹانے کی کوشش جاری رکھے گا، لہذا ہمیں نئے مواقع کی تلاش کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ: 1150269