القسام کے ہاتھوں 2 دیگر اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ
26 Jul 2024 23:21
اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ کے شائع ہونے تک حماس کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ مزاحمتی گروہوں نے متعدد بیانات میں متعدد بار اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنی ہلاکتوں کے حقیقی اعدادوشمار کو چھپاتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی قوتوں نے غزہ میں مزید 2 اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ فارس نیوز کے مطابق حماس کے عسکری ونگ "کتائب القسام" نے آج (جمعہ) کو یہ اعلان کیا کہ وہ غزہ شہر کے جنوب میں واقع "تل الحوا" محلے میں اسرائیلی فوج کے 2 "مرکاوا 4" ٹینکوں کو "شواظ" بموں سے تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ جب یہ دونوں اسرائیلی ٹینک تباہ ہوئے تو ان کے اردگرد متعدد صیہونی فوجی بھی موجود تھے۔ اس ہفتے کی بدھ کی شام، القسام نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک اسرائیلی مرکاوا کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔ بدھ کے روز حماس کے عسکری ونگ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی تباہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ کے شائع ہونے تک حماس کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ مزاحمتی گروہوں نے متعدد بیانات میں متعدد بار اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنی ہلاکتوں کے حقیقی اعدادوشمار کو چھپاتی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی اخبار "هاآرتص" نے اس معاملے پر ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ اس اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے ہسپتالوں کے اعداد و شمار فوج کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے مختلف ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اسپتالوں میں اس سے کہیں زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
خبر کا کوڈ: 1150265