QR CodeQR Code

نتین یاہو سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرامپ کا اظہار خیال

ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری اسرائیل کیلئے میرا بہترین تحفہ تھا

26 Jul 2024 22:28

صیہونی وزیراعظم سے اپنی ایک ملاقات میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ 2020ء میں انتخابات جیتنے کی صورت میں وہ ایک ہفتے کے اندر ایران کیساتھ نیا جوہری معاہدہ کرسکتے تھے، جس سے سب لوگ راضی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہتر ہوتی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر اور حالیہ صدارتی امیدوار "ڈونلڈ ٹرامپ" سے آج فلوریڈا میں صیہونی انتہاء پسند وزیراعظم "نتین یاہو" نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سابق امریکی صدر کی رہائش گاہ پر انجام پائی۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری اسرائیل کے لئے میرا خاص تحفہ تھا۔ بدقسمتی سے بائیڈن انتظامیہ نے اس سلسلے میں کچھ بھی انجام نہیں دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2020ء میں انتخابات جیتنے کی صورت میں وہ ایک ہفتے کے اندر ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ کرسکتے تھے، جس سے سب لوگ راضی اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال بہتر ہوتی۔ انہوں نے ماضی کی طرح ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کو دُہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران کے پاس پیسے نہیں تھے، کیونکہ کوئی اس سے تیل نہیں خریدتا تھا مگر اب تہران کے پاس ثروت ہے۔

ڈونلڈ ٹرامپ نے صیہونی وزیراعظم سے ملاقات میں نائب امریکی صدر "کاملا ہیرس" کے بیانات کو اسرائیل کی توہین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا نتین یاہو کے ساتھ کبھی بھی بُرا تعلق نہیں تھا۔ واضح رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں، جب میڈیا نے اس طرح کی رپورٹس جاری کیں کہ ڈونلڈ ٹرامپ اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات اس وقت ٹھنڈے پڑ گئے، جب اسرائیل کے وزیراعظم نے جو بائیڈن کو 2020ء کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرامپ سے ملاقات میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے اسرائیل ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ایک مذاکراتی ٹیم اٹلی کے دارالحکومت روم بھیجے گا۔ ڈونلڈ ٹرامپ نے بھی صیہونی قیدیوں کی صورت حال کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان قیدیوں سے صحیح برتاو نہیں ہو رہا۔ انہیں فوری طور پر آزاد ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1150207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1150207/ایرانی-جوہری-معاہدے-سے-دستبرداری-اسرائیل-کیلئے-میرا-بہترین-تحفہ-تھا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com