وادی کشمیر کی اسلامک یونیورسٹی نے اپنا تیسرا کنووکیشن منایا
26 Jul 2024 16:20
اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے چانسلر منوج سنہا نے بتایا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن کے بدلتے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لئے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کو بھی آگے آنا چاہیئے۔
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے پلوامہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی نے اپنا تیسرا کنووکیشن منایا جس میں معزز مہمانان کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وہیں مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعقامات سے نوازا گیا۔ پروفیسر انیل ککوڈ کر(سابق چیئرمین ایٹیمک کمیشن) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شمولیت کی جبکہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو اور دیگر عہدیداروں نے بھی کنووکیشن میں شرکت کی۔ خطبہ استقبالیہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی نے مختصر وقت میں ہی اپنی شناخت قائم کی ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر منوج سنھا کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب فنڈس واگزار کرنے پر شکر یہ ادا کیا۔
اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے چانسلر منوج سنہا نے بتایا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن کے بدلتے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لئے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کو بھی آگے آنا چاہیئے۔ اسلامک یونیورسٹی میں جدید کورسز کو نصاب میں شامل کرنے سے طلباء کو روزگار تلاش کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے قومی پالیسی کے تقاضوں کے ہم آہنگی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے جسکے لئے پروفیسر شکیل احمد رومشو اور انکی پوری ٹیم مبارک بادی کی مستحق ہے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر مہمان خصوصی ککوڈ کر نے بتایا کہ اسلامک یونیورسٹی نے اعلٰی تعلیم کے میدان میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1150116