QR CodeQR Code

پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کا عمل عمان کے ذریعے جاری ہے، ڈاکٹر علی باقری

11 Jul 2024 22:46

قائمقام ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہیکہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کیلئے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم نئی حکومت میں سنجیدہ اقدامات کیلئے مناسب بنیادیں فراہم کرنیکی کوشش میں ہیں


اسلام ٹائمز۔ قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا عمل عمان کے ذریعے بالواسطہ بات چیت کے ساتھ جاری ہے۔

یہ اعلان کرتے ہوئے کہ مذاکرات کی جانب سے طے کیا جانے والا رستہ پابندیوں کی منسوخی کے لئے پارلیمنٹ کے اسٹریٹجک ایکشن قانون سے متصادم نہیں، ڈاکٹر علی باقری نے کہا کہ جب دوسرے فریق نے مذاکرات میں بعض مطالبات کئے اور ہم نے کہا کہ اس قانون کے خلاف عمل ممکن نہیں تو اسے قبول کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے میدان میں آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے اور ہم 14ویں حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک کی بقیہ مدت میں نئی ​​حکومت میں سنجیدہ تحریک کے لئے مناسب بنیاد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1147196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1147196/پابندیوں-کے-خاتمے-مذاکرات-کا-عمل-عمان-ذریعے-جاری-ہے-ڈاکٹر-علی-باقری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com