QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

11 Jul 2024 19:09

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے مضافاتی علاقے سے 2 سرکاری اہل کاروں کی لاشیں کڑی حیدر گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک لاش پولیس اہل کار اور دوسری ایف سی اہلکار کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے سے پولیس اور ایف سی اہل کاروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے مضافاتی علاقے سے 2 سرکاری اہل کاروں کی لاشیں کڑی حیدر گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک لاش پولیس اہل کار اور دوسری ایف سی اہلکار کی ہے۔ پولیس اہلکار حبیب کو گھر سے نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے گزشتہ روز اغواء کیا تھا جب کہ ایف سی اہل کار بھی گزشتہ روز گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوا تھا، پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1147150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1147150/ڈی-آئی-خان-پولیس-اور-ایف-سی-اہلکاروں-کی-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com