ہم مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، مسعود پزشکیان
10 Jul 2024 22:36
اسماعیل ھنیہ کے نام اپنے ایک خط میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین کی ثابتقدم قوم کی استقامت، حالیہ جنگ میں غزہ کے مجاہدین کی جدوجہد اور نصرت الہی سے فتح آپ کا مقدر ہو گی۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر "مسعود پزشکیان" نے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ھنیہ" کے نام ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے قدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کے جائز قانونی حقوق کے حصول کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا۔ خط کا متن کچھ یوں ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
جناب اسماعیل هنیه
پولیٹیکل بیورو چیف حماس
السلام علیکم و رحمه الله برکاته
اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر آپ کی جانب سے مبارک باد کا پیغام ملا جس پر تہہ دل سے آپ کا شکرگزار ہوں۔ ایران، انقلاب اسلامی کے اصول و اہداف کی اساس، امام خمینی (ره) کے نظریات اور رہبر معظم انقلاب کے فرمودات کی روشنی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور نسل پرست صیہونی رژیم کے قبضے کے خلاف مقاومت کی حمایت کو اپنا انسانی و اسلامی وظیفہ سمجھتا ہے۔ ہم قدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ فلسطین کی ثابت قدم قوم کی استقامت، حالیہ جنگ میں غزہ کے مجاہدین کی جدوجہد اور نصرت الہی سے فتح آپ کا مقدر ہو گی۔ پروردگار عالم سے آپ کی سلامتی، فلسطینی عوام کی سربلندی، مجاہدین کی کامیابی اور فلسطینی شہداء کی مغفرت کے لئے دعاگو ہوں۔
مسعود پزشکیان
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
خبر کا کوڈ: 1147000