QR CodeQR Code

محرم میں بجلی کا بریک ڈاؤن ناخوشگوار واقعات کا سبب بن سکتا ہے، محکمہ داخلہ سندھ

10 Jul 2024 20:43

مراسلے میں کہا گیا کہ محرم میں مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں بجلی کی فراہمی لازمی ہوتی ہے، محرم کو ہموار طریقے سے منانے کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈسکوز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم میں بجلی کا بریک ڈاؤن ناخوشگوار واقعات کا سبب بن سکتا ہے۔ محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈسکوز کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن سیکیورٹی رسک کے امکانات بڑھا سکتا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ محرم میں مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں بجلی کی فراہمی لازمی ہوتی ہے، محرم کو ہموار طریقے سے منانے کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1146975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1146975/محرم-میں-بجلی-کا-بریک-ڈاؤن-ناخوشگوار-واقعات-سبب-بن-سکتا-ہے-محکمہ-داخلہ-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com