QR CodeQR Code

سروس ٹریبونل سکردو اور چلاس رجسٹری کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

10 Jul 2024 18:15

محکمہ قانون کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن مطابق گلگت اور سکردو میں چیف کورٹ رجسٹری کی طرز پر سروس ٹریبونل کی رجسٹری بھی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سروس ٹریبونل سکردو اور چلاس رجسٹری کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ قانون کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن مطابق گلگت اور سکردو میں چیف کورٹ رجسٹری کی طرز پر سروس ٹریبونل کی رجسٹری بھی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سروس ٹریبونل کو خصوصی ادارے کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سروس ٹریبونل کو سپریم اپیلیٹ کورٹ، چیف کورٹ اور الیکشن کمیشن کے برابر خصوصی ادارےی کا درجہ دیدیا گیا تھا۔ دوسری جانب سکردو اور چلاس میں سروس ٹریبونل کی رجسٹری قائم ہونے سے دونوں ڈویژن یعنی بلتستان اور دیامر ڈویژن کے ملازمین کو اپنے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ اس سے پہلے ان ملازمین کو گلگت جانا پڑتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1146943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1146943/سروس-ٹریبونل-سکردو-اور-چلاس-رجسٹری-کے-قیام-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com