قومی اسمبلی میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور
10 Jul 2024 08:49
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایوان اسپیکر قومی اسمبلی کو اختیار دیتا ہے کہ 22 رکنی کشمیر کمیٹی تشکیل دیں۔ کمیٹی میں 6 سینیٹر ہوں گے، 3 اپوزیشن اور 3 حکومتی بینچ سے ہوں گے۔
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کر لی گئی۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کیلئے تحریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایوان اسپیکر قومی اسمبلی کو اختیار دیتا ہے کہ 22 رکنی کشمیر کمیٹی تشکیل دیں۔ کمیٹی میں 6 سینیٹر ہوں گے، 3 اپوزیشن اور 3 حکومتی بینچ سے ہوں گے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایوان اسپیکر کو اختیار دیتا ہے کہ جب چاہیں کمیٹی میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1146833