QR CodeQR Code

حزب اللہ حیفا کیجانب اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنانیوالے 4000 راکٹ فائر کرسکتی ہے، صہیونی اہلکار

9 Jul 2024 18:53

حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ کے میئر نے اعلان کیا کہ اس بندرگاہی شہر کو حقیقی خطرے کا سامنا ہے، لیکن نیتن یاہو کی کابینہ شمالی علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔


اسلام ٹائمز۔ حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ کے میئر نے اعلان کیا کہ اس بندرگاہی شہر کو حقیقی خطرے کا سامنا ہے، لیکن نیتن یاہو کی کابینہ شمالی علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں حزب اللہ حیفا کی جانب اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنانے والے یومیہ 4000 راکٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے حملوں سے گلیلی کے 70 فیصد سے زیادہ علاقے کو نقصان پہنچا ہے اور کریات شمعون قصبے کے نصف باشندوں نے حزب اللہ کے راکٹوں کے خوف سے اپنے گھروں کو واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیل کے چینل 12 نے حیفہ کے میئر یونا یهاف کے حوالے سے کہا کہ ہمیں حقیقی خطرے کا سامنا ہے، حزب اللہ ہمیں تباہ کر دے گی، جبکہ نیتن یاہو کی کابینہ شمالی علاقوں پر توجہ نہیں دیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حزب اللہ 33 روزہ جنگ (جولائی 2006ء) کے دوران حیفا کی طرف تقریباً 200 میزائل داغنے میں کامیاب ہو جاتی تو اب یہ ہم پر ایک دن میں اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنانے والے 4,000 کروز میزائل فائر کرسکتا ہے اور یہ ہمیں بالکل مختلف صورتحال سے دوچار کرسکتی ہے۔ اس صہیونی اہلکار نے حیفہ کی پیٹرو کیمیکل فیکٹریوں پر حملے کے امکان کے بارے میں کہا کہ لبنان میں 33 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور دیگر وزراء خوفزدہ نہیں ہوئے اور سب نے حیفہ آکر اس علاقے کے لیے کافی رقم مختص کی، لیکن اب ایسا نہیں ہوا۔

اس اسرائیلی نیٹ ورک نے مزید کہا کہ حیفہ کے صنعتی مراکز پر حملے کے نتائج کے بارے میں آباد کاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اندازوں کے مطابق اسرائیل میں 3.2 ملین آبادکار ایسے علاقوں میں رہتے ہیں، جہاں خطرناک مواد پر مشتمل صنعتی مراکز کو نشانہ بنانے کی صورت میں ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ چینل 12 کے مطابق، حیفہ خلیج کے علاقے میں، خطرناک مواد کے تقریباً 1,500 ذرائع موجود ہیں جنہیں نشانہ بنانے کی صورت میں چھوڑا جا سکتا ہے، کریات ہییم سے تعلق رکھنے والے یووف نے کہا کہ ہم اس نقصان کا تصور بھی نہیں کرنا چاہتے، جو ہزاروں مقامی باشندوں کی املاک یا صحت کو ہوسکتا ہے۔

اس سے پہلے لبنان کی حزب اللہ نے ایک ویڈیو جاری کیا، جس کا عنوان تھا "یہ وہی چیز ہے، جو [ہماری] ہد ہد کے ساتھ واپس آیا - حصہ 1" اس نے حساس علاقوں اور حیفہ کی بندرگاہ میں کیمیائی، تیل کے گوداموں اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اہم علاقوں اور بنک اہداف کی تصاویر شائع کیں۔ لبنان کی حزب اللہ نے آج اعلان کیا ہے کہ ہدہد ڈرون مقبوضہ شام کے گولان میں گھس کر صیہونی حکومت کی اہم تنصیبات کی تصاویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1146801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1146801/حزب-اللہ-حیفا-کیجانب-اپنے-ہدف-کو-دقیق-نشانہ-بنانیوالے-4000-راکٹ-فائر-کرسکتی-ہے-صہیونی-اہلکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com