QR CodeQR Code

برہان وانی شہید تحریک آزادی کا روشن ستارہ ہے، انوارالحق

9 Jul 2024 10:06

شہید کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ برہان وانی شہید نے اپنی سر زمین کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ برہان وانی شہید تحریک آزادی کا روشن ستارہ ہے، وزیراعظم نے برہان وانی شہید کی آٹھویں برسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے نوجوانی میں بھارت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا، برہان وانی شہید نے اپنی سر زمین کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے نہتا ہونے کے باوجود بھارتی فوج کو للکارا، برہان وانی شہید ایک دلیر شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید کے خاندان کو سلام پیش کرتے ہیں، برہان وانی شہید کشمیری قوم کے ہیرو ہیں، انشاءاللہ برہان وانی شہید کا مشن مکمل کیا جائے گا اور پوری ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ فوجی قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کے سیاسی، مذہبی اور معاشی حقوق کو صلب کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔


خبر کا کوڈ: 1146611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1146611/برہان-وانی-شہید-تحریک-ا-زادی-کا-روشن-ستارہ-ہے-انوارالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com