QR CodeQR Code

اردن کے بادشاہ کی نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد

9 Jul 2024 04:25

اپنے اس مبارکبادی پیغام میں اردن کے بادشاہ نے منتخب صدر کی کامیابی اور ایرانی قوم کیلئے مسلسل ترقی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شاہ عبداللہ دوم نے اپنے ایک پیغام میں منتخب صدر کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اپنے ایک پیغام میں مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس مبارکبادی پیغام میں اردن کے بادشاہ نے منتخب صدر کی کامیابی اور ایرانی قوم کے لیے مسلسل ترقی کی خواہش کی ہے۔ ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اکثریتی ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایران کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1146584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1146584/اردن-کے-بادشاہ-کی-نومنتخب-ایرانی-صدر-مسعود-پزشکیان-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com