پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا
8 Jul 2024 17:54
شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جارہے تھے، ان کے خلاف شانگلہ کے کروڑا تھانہ میں جنوری میں عمرہ پر جانے سے روکنے کے لیے ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء شوکت علی یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کو ایک بار پھر اسلام آباد ائرپورٹ پر روک لیا گیا، وہ ترکش ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے براستہ ترکی مانچسٹر (برطانیہ) جا رہے تھے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف ائی اے نے شوکت یوسفزئی کو روکا اور بتایا کہ نہ صرف آپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، پہلے آرڈر میں آپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے بلکہ دوسرے آرڈر میں آپ کی گرفتاری کا بھی حکم موجود ہے، تاہم بعد ازاں انہیں آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کو ترکش ائیر لائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیا تھا۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جارہے تھے، ان کے خلاف شانگلہ کے کروڑا تھانہ میں جنوری میں عمرہ پر جانے سے روکنے کے لیے ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جسکے بعد عدالت نے انہیں ضمانت بھی دیدی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے تاحال ان کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا، جس کیوجہ سے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک کر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک بٹھانے کے بعد آف لوڈ کرکے واپس کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1146499