QR CodeQR Code

لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات

8 Jul 2024 11:31

یکم محرم الحرام کو لاہور میں ہونیوالی مجالس کی سکیورٹی پر 3 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، صوبہ میں آج 96 عزاداری جلوس، 3 ہزار 320 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ جبکہ لاہور میں 10 عزاداری کے جلوس برآمد ہوں گے، 402 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبہ بھر میں 43 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، یکم محرم الحرام کو لاہور میں ہونیوالی مجالس کی سکیورٹی پر 3 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، صوبہ میں آج 96 عزاداری جلوس، 3 ہزار 320 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ جبکہ لاہور میں 10 عزاداری کے جلوس برآمد ہوں گے، 402 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ دفعہ 144 پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب لاہور میں کیٹگری اے  کی 457، کیٹگری بی 2610 کیٹگری سی کی 801 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔

کیٹگری اے  کے 17، کیٹگری بی کے 74 اور کیٹگری سی کے 3 جلوس نکالے جائیں گے۔ کیٹگری اے کے 87، کیٹگری بی کے 234  اور کیٹگری سی کے 43 غیر لائسنسی جلوس نکلیں گے۔ محرم الحرام کے دوران 11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، جلوسوں اور مجالس کے سپاٹس میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، اے کیٹگری کے جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی کیلئے افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں، جبکہ محرم الحرام کے روٹس کی سکیورٹی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1146439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1146439/لاہور-سمیت-صوبہ-بھر-میں-پنجاب-پولیس-کے-سخت-سکیورٹی-انتظامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com