QR CodeQR Code

حکومت کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمنٹے کیلئے کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان

7 Jul 2024 23:48

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ کسان چینل کا مقصد کسانوں کو موسمیاتی موافقت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے اور ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کے لئے احتیاتی تدابیر اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کئے جانے کا ارادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے زرعی اثرات کو کم کرنے کے لیے کسانوں کے لئے ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ چینل کا مقصد کسانوں کو موسمیاتی موافقت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے اور ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کے لئے احتیاتی تدابیر اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کئے جانے کا ارادہ ہے جس کے تحت 6 علاقائی زبانوں بشمول پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور ہندکو میں پروگرام نشر کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ متوقع متاثرین کو بر وقت قدرتی آفات کے بارے میں باخبر کیا جاسکے۔

رومینہ خورشید نے کہا کہ اطلاعات کی زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی سٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔کوآرڈینیٹر نے کہا کہ انہوں نے ایک نجی چینل کی انتظامیہ سے بھی بات کی ہے کہ وہ میڈیا کی راہنمائی کریں اور حکومت کے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے لئے گئے اقدامات و پیغامات کو کسانوں تک پہنچانے میں ہماری آواز بنیں۔


خبر کا کوڈ: 1146367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1146367/حکومت-کا-موسمیاتی-تبدیلی-کے-اثرات-سے-نمنٹے-کیلئے-کسان-ٹی-وی-چینل-شروع-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com