QR Code
غزہ کی استقامت نے اسرائیلی دشمن کو درہم برہم کردیا
اسرائیل کی مکمل نابودی تک جدوجہد جاری رہے گي، ابو حمزہ
7 Jul 2024 00:16
اپنے ایک بیان میں القدس بریگيڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن کے مقابلے میں کامیابی ملنے ہی والی ہے اور وہ ضرور ملے گی۔ ابو حمزہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ آخری کارتوس تک دشمن کا مقابلہ کریں گے، کہا کہ دشمن کا مستقبل تباہی و بربادی ہے اور یہ یقینی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک حماس کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استقامتی گروہوں کے درمیان بھرپور ہماہنگی پائی جاتی ہے۔ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ کی استقامت نے اسرائیلی دشمن کو درہم برہم کر دیا اور اسے اس کے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ابو حمزہ نے کہا کہ فلسطینی استقامت نے مشکل ترین اور پیچیدہ ترین جنگ کی ہے۔
القدس بریگيڈ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ دشمن کے مقابلے میں کامیابی ملنے ہی والی ہے اور وہ ضرور ملے گی۔ ابو حمزہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ آخری کارتوس تک دشمن کا مقابلہ کریں گے، کہا کہ دشمن کا مستقبل تباہی و بربادی ہے اور یہ یقینی ہے اور صیہونی اگر سمجھتے ہيں کہ وہ فوجی طریقے سے غزہ میں اقتدار حاصل کرسکتے ہيں تو ہم غزہ کے جہنم میں ان کا استقبال کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1146189
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com