QR Code
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر! عالمی بینک نے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی
11 Jun 2024 13:39
اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے۔ رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے۔ رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔
عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔ داسو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔
خبر کا کوڈ: 1141046
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com