آصف علی زرداری سے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی ملاقات
11 Jun 2024 00:13
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کے دوران ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھائے۔
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ملاقات کی۔ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھائے، ٹیکس معاملات میں محتسب کے کردار بارے آگاہی پیدا کی جائے۔
خبر کا کوڈ: 1140959