QR CodeQR Code

کراچی پورٹ کے کنٹینر سے نایاب جنگلی پودے گگرال کی 17 ہزار 935 کلو گوند برآمد

10 Jun 2024 23:36

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق یہ پودہ انتہائی خشک موسم میں اپنی نشونما قدرتی طور پر کرتا ہے، گوند کے حصول کیلئے کیمیکل کا استعمال گگرال کی بقا خطرے میں ڈال رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے بک کنٹینر سے نایاب جنگلی پودے گگرال کی گوند برآمد کرلی گئی۔ کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات کے مطابق کراچی پورٹ میں گیٹ وے ٹرمینل پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کی۔ کنزرویٹر کے مطابق پورٹ کے ایک کنٹینر سے نایاب جنگلی پودے گگرال کی گوند برآمد کی گئی، جو یو اے ای کیلئے بک کرایا گیا تھا۔ محکمہ جنگلی حیات کنزرویٹر کے مطابق کنٹینر میں 355 بوریوں میں 17ہزار 935 کلو گرام گگرال گوند ہے۔ کنزرویٹر کے مطابق یہ پودا کیرتھر نیشنل پارک، رن آف کچھ، گورکھ ہلز اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق یہ پودہ انتہائی خشک موسم میں اپنی نشونما قدرتی طور پر کرتا ہے، گوند کے حصول کیلئے کیمیکل کا استعمال گگرال کی بقا خطرے میں ڈال رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1140951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1140951/کراچی-پورٹ-کے-کنٹینر-سے-نایاب-جنگلی-پودے-گگرال-کی-17-ہزار-935-کلو-گوند-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com