QR CodeQR Code

ایف آئی اے کا گودام پر چھاپہ، 43 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد

9 Jun 2024 19:32

 لاہور سے ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گودام سیل کرکے ضبط شدہ ایرانی ڈیزل کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ایف آئی اے اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے کسٹمز حکام کے ہمراہ کارروائی کر کے غازی بائی پاس کے قریب گودام سے 43 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔ لاہور سے ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گودام سیل کرکے ضبط شدہ ایرانی ڈیزل کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ اسمگل شدہ ڈیزل کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1140650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1140650/ایف-آئی-اے-کا-گودام-پر-چھاپہ-43-ہزار-لیٹر-اسمگل-شدہ-ایرانی-ڈیزل-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com