خیبرپختونخوا میں حکومت مخالف مضبوط اپوزیشن اتحاد کیلئے صف بندی
9 Jun 2024 17:38
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نئے اتحاد کے قیام پر زور دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نےپی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ کو مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حکومت مخالف مضبوط اپوزیشن اتحاد کیلئے صف بندی کی جانے لگی۔ چیئرمین تحریک انصاف پارلیمینٹیرین و سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نئے اتحاد کے قیام پر زور دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے محمود خان کو مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ محمود خان سے گزشتہ روز وفاقی وزیر امیر مقام نے بھی ملاقات کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی پی ٹی آئی پی کو اتحاد میں شمولیت کی آفر کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ: 1140633