آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نواز شریف
9 Jun 2024 17:01
مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں، چوراہوں پر بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملاقات کی۔ میاں محمد نواز شریف نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں، چوراہوں پر بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات کے موقع پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1140630