QR CodeQR Code

کوئی بھی ملک حجاج کرام کو بلیک میل نہیں کر سکتا، سید عبدالمالک الحوثی

8 Jun 2024 21:14

اپنے ایک بیان میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پابندیاں عائد کرے اور ظالمانہ و غلط اقدامات کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو حج میں شرکت سے روکنے کا باعث بنے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے حجاج کو بلیک میل نہ کرنے کی ضرروت پر زور دیا۔ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کا نظام، حج کو اپنے تجارتی فائدے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو حق نہیں کہ وہ اس طریقے سے حاجیوں کو بلیک میل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے حجاج سے حاصل کیا گیا زائد منافع حرام ہے کہ جس کی کوئی ضرورت نہیں۔انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ وہ لوگ جو خود کو خادم حرم شریفین کہتے ہیں ان دو مبارک حرمین سے غلط فائدہ اٹھا کر حجاج سے بے بہاء منافع کماتے ہیں۔ سید عبدالمالک الحوثی نے یہ بھی کہا کہ سعودی ریاست نے حج کے فریضے پر اپنی تنگ نظر وہابی فکر مسلط کر دی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں، جابرانہ اقدامات اور سیکورٹی کے خطرات، یہ سب مسلمانوں کو مسجد الحرام تک پہنچنے سے روکنے کی سازشیں ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پابندیاں عائد کرے اور ظالمانہ و غلط اقدامات کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو حج میں شرکت سے روکنے کا باعث بنے۔


خبر کا کوڈ: 1140503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1140503/کوئی-بھی-ملک-حجاج-کرام-کو-بلیک-میل-نہیں-کر-سکتا-سید-عبدالمالک-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com